ڈاکٹر بیٹے احمد نے ماں کو جگر عطیہ کردیا

گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ساٸنسز کے جگر کی پیوندکاری یونٹ میں ڈاکٹر بیٹے احمد نے ماں کو جگر عطیہ کردیا۔ ممبر پنجاب اسمبلی٬ ممبر پارلیمنٹ پاکستان تحریک انصاف اور پنجاب کے صحت کے پارلیمانی بورڈ کے

چیٸرمین ڈاکٹر محمد افضل کا اپنی اہلیہ کے کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ پر سندھ حکومت ٬ چٸیرمین پیلپز پارٹی بلاول بھٹو ٬ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ٬گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاٸیریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی اور ڈاٸیریکٹر لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین۔گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاٸیریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی اور سندھ حکومت کی کاوشوں سے اس ادارے میں ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر اور ان کی ٹیم دو سو سے اوپر مفت جگر کے مفت ٹرانسپلانٹ کرچکی ہے اور اس پر بھارت سمیت پوری دنیا سندھ حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔