کراچی والوں کے لیے خوشخبری آگئی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپرہائی وے کراچی پرکورونا کے سبب تمام ایس پیز کے ساتھ سجے گی

کراچی ( 04 جون )کراچی والوں کے لیے خوشخبری آگئی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپرہائی وے کراچی پرکورونا کے سبب تمام ایس پیز کے ساتھ سجے گی۔سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی کو 2020 میں بھی کیٹل فیسٹول کانام دیاگیاہے۔ترجمان مویشی منڈی سپرہائی وے یاوررضا چاولہ نے کہناتھا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئےمیلہ مویشیاں آنےوالےبیوپاری اورخریداروں کو احتیایطی تدابیرپرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔میلہ مویشیاں میں تمام مویشیوں سمیت دیگراشیاء کےاسٹالزتمام ایس اوپیزکےتحت لگانےکا فیصلہ گیاکیاہے۔یاور


رضا چاولہ کا کہنا تھا کہ اندرون ملک سے آنے والےبیوپاریوں اور جانوروں کی مکمل اسکریننگ کی جائےگی اورانہیں ہرقسم کی سہولت فراہم ہوگی ،انہوں نے کہا کہ میلہ مویشیاں آنےوالوں کوسماجی فاصلےسمیت دیگراحتیاطی تدابیرپر سختی سےعمل کرنا ہوگا۔مویشی منڈی میں ماسک کے بغیرکسی بھی شخص یابیوپاری کوداخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔مویشی منڈی کے داخلی وخارجی راستوں پرہرشخص کو سینٹائزرواک تھروگیٹ سے گزرناہوگا۔ترجمان مویشی منڈی کے مطابق مویشی منڈی آنےوالے تمام افرادکوگیٹ پرسینیٹائزر اوراسپرے کیا جائےگا۔یاوررضاچاولہ نے کہا کہ مویشی منڈی میں بچےاوربوڑھے افراد کا داخلہ ممنوع قراردیاگیاہے۔یاوررضا چاولہ نے بتایا کہ اندرون ملک سے آنےوالےقربانی کے جانوروں کی فیومی گیشن کے ساتھ بیوپاریوں کابھی طبی معائنہ کیاجائے گا،ترجمان میلہ مویشیاں کا کہنا تھا کہ کھانے پینے اورمویشیوں کےہر اسٹال پرمالکان اوربیوپاریوں کوسینٹائزررکھنا لازمی یوگاتمام داخلی راستوں پر طبی کیمپ لگائے جائیں گےجہاں ہرآنے والےشخص کابخارچیک کیاجائے گا۔یاوررضا چاولہ کے مطابق قربانی کےجانور خریداری کے لیے کسی اسٹال پر رش نہیں لگےگا سماجی فاصلے کویقینی بنایاجائے گا۔مویشی منڈی کے ہر بلاک میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے اور فیومیگیشن کی جائے گی اس بار2019 کی طرح 2020 میں مویشی منڈی میں 14 اگست کی مناسبت سےکراچی والوں کو آزادی کے رنگ میں دیکھنے کوملیں گے