سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ مشتاق سرکی کی تصاویر کا چرچا اور نئے سوالات

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ مشتاق سرکی کی تصاویر کا چرچا اور نئے سوالات۔
یہ تصاویر پرانی ہے لیکن ان کو نئے معنی پہنائے جارہے ہیں ان تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اپنے اپنے انداز سے تبصرے کیے ہیں اور مشتاق سرکی کی حمایت اور مخالفت میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے

۔جو لوگ مشتاق سرکی کے حامی ہے وہ ان کا حل لحاظ سے ہر موقع پر دفاع کرتے ہیں اور جو ان کے مخالفین ہیں وہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ان کی مختلف شخصیات کے ساتھ تصاویر کا پس منظر اور ان پر تبصرا اپنے انداز سے کرتے ہیں

۔لیکن مشتاق سرکی ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں اور اپنے مخالفین کی حرکتوں اور اداؤں پر ہنستے رہتے ہیں ۔یہ بات تو طے ہے کہ مشتاق سرکی خبروں میں رہتے ہیں اور پاپولر ہیں اب ان کے خلاف جو الزامات ہیں اور جو ان پر تنقید کی جاتی ہے اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا کے ان میں کتنی سچائی ہے اور کتنا جھوٹ ؟