سندھ حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کے 246 مسافروں میں سے 123 مثبت کیسز کی تشخیص

کراچی (4 جون): سندھ حکومت نے جناح ٹرمینل کراچی پہنچنے والے بیرون ملک مقیم تمام مسافروں کا ٹیسٹ کرنے اور ان کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق ہے۔ اس سلسلے میں وزیر قانون مشیر برائے قانون مرتضی وہاب نے ٹویٹ کیا ہے کہ 246 مسافر سعودی عرب سے جناح ٹرمینل پہنچے ہیں اور ان میں سے 123 افراد کی جانچ پڑتال کے وقت اس کی تشخیص مثبت ہوئی ہے۔ یہ تمام ٹیسٹ حکومت سندھ نے کروائے ہیں اور اب مسافروں کو آئسولیشن میں ڈالنے کے لئے ان کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم کردی ہے اور اعلان کیا تھا کہ مسافروں کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے COVID-19 ایمرجنسی اور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی آنے والے ہر مسافر کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مسافروں کو قرنطین میں رکھا جائے گا۔ دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو COVID-19 ٹیسٹ کے تحت چلنا پڑے گا جو نہ صرف ان کے مفاد میں ہے بلکہ اپنے اہل خانہ کے افراد اور سماجی حلقے کے مفاد میں بھی ہے۔ وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا ہم پہلے ہی بڑھتے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں اور اموات کا تناسب ایک فیصد سے بڑھ کر 1.7 فیصد ہوچکا ہے لہذا تشخیصی عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ صحت کو ہر مسافر کی جانچ کے لئے واضح ہدایت جاری کردی ہیں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ