سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈُوب گیا

سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈُوب گیا


سعودی شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 جون 2020ء) اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم فرد کا گزشتہ روز انتقال کر جانا ہے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ کل بعد از نماز جمعہ ریاض میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل26 فروری کو سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے، اُن کی نماز جنازہ دو روز بعد نماز عصر کے بعد ریاض کی تُرکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کر دی گئی۔