یہ اولمپک گیمز کے تمغے کیلئے دوڑ نہیں لگی ہوئی کہ پاکستان منفی کرونا سے اب 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے

یہ اولمپک گیمز کے تمغے کیلئے دوڑ نہیں لگی ہوئی کہ پاکستان منفی کرونا سے اب 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور اگر سخت لاک ڈاؤن نہ کیا گیا تو شاید اگلے ہفتے 15 ممالک میں شامل ہونے والاہے. جبکہ اموات کے لحاظ سے تو صورتحال اور بھی تشویشناک ہے. 18 مارچ کو پہلی وفات اور 14 اپریل کو 100 سے کم اموات لیکن پھر اگلے
syed murad ali shah cm sindh assembly building auditoroume meeting coronavirus

ایک ماہ میں یہ گراف ایکدم شوٹ کر گیا اور 21 مئی تک پاکستان 1000 اموات والے ممالک کی فہرست میں قدم رکھ چکا تھا. آج 2 جون کو مزید 78 اموات کیساتھ کُل تعداد 1621 ہو چکی ہے. یعنی اگر سخت لاک ڈاؤن کی پالیسی نہ اپنائی گئی تو شاید چند دِنوں میں کرونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ اسباب کی کمی اور بے احتیاطی بھی اموات میں تیز اضافہ میں مددگار ہوں گی. اِس وقت حکومت کی جانب سے کرفیو ٹائپ لاک ڈاؤن جبکہ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ورنہ جانے کون کون سے پیاروں کو پھر کبھی نہ دیکھنے کا زخم ساری زندگی کا ساتھی نہ بن جائے. آپ کو اور آپ کی جماعت کو ہر چھوٹے سے چھوٹا کریڈٹ لینے کا تو شوق ہے اور کچھ نہ کر کے بھی آپ فوراً سوشل میڈیا پر نوبل پرائز بھی حاصل کر لیتے ہیں. کیا ہی بہتر ہوتا کہ عوام کو تُرکی ڈرامہ “ارطغرل” دکھانے کی بجائے آپ عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے لیکن آپ نے نتھیا گلی میں چھٹیاں گزارنے کو ترجیح دی حالانکہ یہ وقت تھا جب آپ طیارہ حادثہ کے پسماندگان کے آنسو پونچھتے، انکی دلجوئی کرتے لیکن ہمدردی، پیار، محبت کے سوتے بنجر دلوں سے نہیں پھوٹتے. یہ کام صدر طیب اردگان اور انکی بیگم کا ہے. جو اپنی عوام کے چھوٹے سے دکھ پر تڑپ اٹھتے ہیں اور یقین جانیں کہ اب صاف نظر آ رہا ہے کہ آپ کے دِن گِنے جا چکے ہیں کیونکہ عِزت اور ذِلت خدا کے ہاتھ میں ہے، خلائی مخلوق کے ہاتھ میں ہرگز نہیں. جب لاٹھی چارج وہاں سے ہوا تو پھر نہ کہنا کہ خبر نہ کی. ایک ٹوٹکا بتا رہی ہوں، ہو سکے تو عمل کر کے چلو کریڈٹ بھی آپ ہی لے لیں. بیرونِ ممالک سے آنیوالی امداد اور ٹیلی تھون میں اکٹھا کیا گیا چندہ نکالیں اور بھوکی عوام پر خرچ کریں اس پر سانپ بن کر نہ بیٹھیں. یقین مانیں کہ نہ صرف آپکی ساکھ بحال ہو جائیگی، دِل کو بھی سکون ملے گا اور آپ جو عُمر کے آخری حِصّے میں ہیں تو آخرت کا بھی کچھ سامان ہو جائے گا.