گندے جوتے صاف کرنے کا آسان طریقہ

خاتون نے گندے جوتوں کو ایک منٹ میں صاف کرنے کا انوکھا طریقہ بتا دیا۔
فیتھ چیپل نامی خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر گندے اور صاف جوتوں کی ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں انہوں نے جوتوں کو آسان اور سستے طریقے سے جوتوں کو نیا کرنے کا طریقہ بتایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے ایک ٹب میں زمین صاف کرنے والا محلول پانی میں ملایا اور سفید جوتے اس میں ڈبو کر نکالنے اور سفید ٹوتھ پیسٹ سے جوتوں کو اچھی طرح صاف کیا۔

خاتون نے ٹوتھ پیسٹ سے جوتے صاف کرنے کے بعد ان پر کپڑے دھونے والا واشنگ پاوڈر ڈالا اور اس پر تھوڑا سا زمین صاف کرنے والا محلول ڈال کر اسے برش سے اچھی طرح رگڑا اور پھر صاف پانی سے دھو لیا