لاک ڈائون کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار

سندھ ہائی کورٹ-

لاک ڈائون کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار-

رعایتی فیس کا طریقہ کار واضح کرنے کیلئے فریقین کو مشاورت کی ہدایت

درخواست دہندگان اسکولوں کے بچے ایلیٹ کلاس سے ہیں، جسٹس عمر سیال

جو 80 فیصد فیس ادا کرسکتے ہیں ان کیلئے مزید بیس فیصد ادائیگی مسئلہ نہیں، ریمارکس

کئی والدین کو رعایتی فیس ادا کرنے میں بھی شرم آئے گی، ایڈوکیٹ جنرل سندھ

یہ واضح ہونا چاہئے کہ حکومتی آرڈیننس معطل نہیں ہوا، ایڈوکیٹ جنرل سندھ

اسکول مالکان واؤچر پر لکھ دیں جو مکمل فیس ادا کرنا چاہتے ہیں وہ کریں، سلمان طالب الدین

حکومت فیس کم کرانا چاہتی ہو تو اربوں روپے کی سبسڈی دے، وکیل اسکول مالکان

سندھ حکومت کا قانون فالو کرنا ہوگا ، عدالت

درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک فیس ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہونا چاہیے عدالت

بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کرسکتے ، وکیل والدین

فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو بے دخل نہ کرنے کا حکم برقرار

عدالت نے سماعت دس جون تک ملتوی کردی