ویسٹ انڈیز کے 3 اہم کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ سےمنع کر دیا

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خوف سے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل تین اہم کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ٹیم کے ہمراہ جانے سے منع کر دیا ہے۔

بورڈ نے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیمرون ہیٹمائر، ڈیرن براوو اور کیموپال نے دورہ سےمنع کیا ہے
کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے 11 اضافی کھلاڑیوں کے نام بھی تجویز کیے ہیں جو ٹیم کے ہمراہ جائیں گے اور خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے، ان کھلاڑیوں کو بوقت ضرورت ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین سیریز کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن ہوگئے
ٹیسٹ سیزیز مانچسٹر اور ہمپشائر میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی کو ایجس باؤل ہمپشائر میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 16 سے 20 جولائی کو کھیلا جاہے گا جب کہ تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے دورے کی تصدیق کے بعد پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پی سی بی کے مطابق ریڈ اوروائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کرجانے کا منصوبہ ہے،25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے