میں پاکستانی عوام کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہی ہوں، بشریٰ انصاری

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کی نااہلی کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہی ہیں۔

فوٹو اورویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں سب کچھ بہت خوبصورت ہے لیکن مجھے پھر بھی اپنے وطن پاکستان کی بہت یاد آتی ہے لیکن میں واپس پاکستان اِس لیے نہیں آرہی کیونکہ ہماری عوام بازاروں میں گھوم رہی ہے۔‘
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’عوام نے کورونا کو ایک مذاق اور وہم سمجھا ہوا ہے اور اسی وجہ سے یہ وبا اتنی زیادہ پھیل گئی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اور ہم یہاں بیرون ملک پھنس کے رہ گئے ہیں اور پاکستان آنے سے ڈر رہے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’کچھ لوگ مجھے پاکستان جانے سے منع بھی کر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اب آپ لوگ دیکھیں کہ آپ کی وجہ سے میں پاکستان نہیں آسکتی ہو
بشریٰ انصاری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ مہربانی اِس وبا کو پھیلنے سے روکیں، گھروں میں رہیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے ارگرد کے لوگوں کو بھی محفوظ رکھیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار 463ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے 24 گھنٹےمیں مزید 67افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 688ہو گئی ہے