پی ایس ایل فائیو، 16اسکوررز کو معاوضوں کی ادائیگی نہ ہو سکی

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 5 کے متاثر ہونے کے سبب 16 اسکوررز کو تا حال معاوضوں کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب موجودہ حالات میں اسکورر کا ڈیٹا اکٹھے کرنے میں تاخیر ہوئی، میچ ریفریز اور امپائرز کی عید سے قبل ادائیگیاں مکمل ہو گئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اسکوررز کو آئندہ ہفتے کے دوران ادائیگیاں ہو جائیں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 غیر فطری انداز میں کورونا کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہو کر ختم ہوئی۔