شعیب اختر 5 جون کو FIA سائبر کرائم میں طلب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے ، ان کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں درخواست دی تھی۔

تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کا کیرئیر داغدار کرنے کی کوشش کی ہے