بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے40 سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن ساری زندگی سیاسی طور پر کمزور رہاسیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر دیگر ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

شکاگو میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس اہلکاروں سمیت12سے زائد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ مختلف شہروں میں100 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہرے امریکہ کے 30 شہروں تک پھیل چکے ہیں اور لاس اینجلس سمیت 12 شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔ پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے 14 ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کر لیے گئے

Courtesy Hum News Urdu