لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا اور آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں ۔تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، اورسڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے صبح سویرے ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورا ن اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج (جمعرات ) صبح ریکارڈکیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت یوں ہے : اسلام آباد20 اورلاہور25 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور 24کراچی 22، کوئٹہ 21گلگت 15 اورمظفرآباد 16جبکہ مری میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Courtesy GNN Urdu