لاہور۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ نیب غیر مساوی اقدامات سے خود کو بدنام نہ کرے

لاہور۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ نیب غیر مساوی اقدامات سے خود کو بدنام نہ کرے اور کرپٹ لوگ چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں سب کے خلاف یکساں کارروائی ہوگی تو ہی لوگ نیب پر اعتماد کریں گے۔ چیئرمین نیب نے خود کہا تھا کہ پرویز خٹک پر اس لئے ہاتھ نہیں ڈال رہے کہ وہ دل کے مریض ہیں۔ میرے خیال میں نیب شہباز شریف کو 30 سال کا نوجوان سمجھ بیٹھا ہے۔ پورے ملک کی عوام کو پتہ ہے کہ شہباز شریف کینسر کے مریض اور 69 سال کے بزرگ ہیں۔ نیب اپنی ساکھ بچائے اور کسی سے گٹھ جوڑ کے اقدامات کا تاثر ختم کرنا ضروری ہے۔
جاری کردہ
عبدالقیوم مجاہد
انچارج میڈیا سیل
تحریک استقلال