کورونا میں مبتلا یاسر اور ندا نے شادی کی سالگرہ گھر پر منائی

کورونا وائرس میں مبتلا اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر نے شادی کی 18 ویں سالگرہ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں منائی۔

اداکار یاسر نواز اور انکی اہلیہ اداکارہ ندا یاسر کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد تیرہ روز سے آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے شادی کی 18ویں سالگرہ کراچی میں اپنے گھر میں کیک کاٹ کر منائی۔

یاسر نواز کا کہنا ہے کہ پرستاروں کی دعاؤں سے ہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے، آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی یہ سالگرہ یادگار ہے۔