شہری اداروں کے افسران کوروناوائرس کاشکارہونے لگے

شہری اداروں کے افسران کوروناوائرس کاشکارہونے لگے
واٹربورڈ،ادارہ ترقیات کراچی سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول کے درجن سے زائدافسران و ملازمین وائرس میں مبتلا،ملازمین میں خوف وہراس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوروناوائرس نے کراچی کے شہری اداروں کے افسران کاشکارشروع کردیا،واٹربورڈ،ادارہ ترقیات کراچی سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول کے درجن سے زائدافسران و ملازمین کوروناوائرس کاشکار بن گئے ہیں،کے ڈی اے سوک سینٹرکے بعدواٹر بورڈ کے بعد میں بھی ڈیرے ڈال لئے ،حکومتی پابندی کے باوجودواٹر بورڈ،کے ڈی اے اورایس بی سی اے کے دفاتر میں لاک ڈائون میں بھی مختلف محکموں کے دفاترکھولے جارہے تھے ،افسران کی بڑی تعداد کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے باعث اداروں کے افسران وملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے کیے گئے لاک ڈائون کے باوجود واٹربورڈ کے افسران و ملازمین شہر میں فراہمی ونکاسی آب کے کاموں کے لئے نوکریوں پر آتے رہے جس کی وجہ سے واٹر بورڈکے افسران کی بڑی تعداد کوروناوائرس کاشکار ہوگئی ہے جن میں محمد خان مگسی ڈائریکٹرریٹیل،ڈائریکٹرویسٹ،تابش رضاسپرنٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹ سیل،آصف قادری و اہلخانہ سپرنٹنڈنگ انجینئر،جبار شیخ، اکاّئونٹنٹ ہائیڈریٹ سیل،غضنفر، صفورا ہائیڈرنٹ انچارج،شہباز شیروانی،صفورا ہائیڈرنٹ سیل اسٹاف،اطہر سب انسپکٹر،ابراراحمد ایگزیکٹو انجینئر لانڈھی ٹاؤن،دلاور جعفری ایگزیکٹو انجینئر ماڈل زون ملیر اور انچارج لانڈھی ہائیڈریٹ،جہانگیر کمپیوٹر آپریٹر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ،رضوان رضوی اکاؤنٹ آفیسر ڈسٹرکٹ کورنگی سمیت کئی ملازمین شامل ہیں تاہم کرونا سے متاثر ملازمین نے سماجی دباؤ کی بنا پر اپنا مرض خفیہ رکھتے ہوئے خود کو گھروں میں محدود کرلیا ہے واٹر بورڈ میں کرونا وائرس سے متعدد افسران و ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ادارے کے افسران میں خوف ہراس پھیل گیا ہے دوسری جانب لاک ڈاون کے دوران ایس بی سی اے کے مختلف افسران نے حکومتی احکامات کو نظر انداز کرکے ناصرف دفاتر کھلے رکھے بلکہ پبلنگ ڈیلنگ میں بھی مصروف رہے افسران کی اسی غیر زمہ داری کے باعث ایس بی سی اے میں بھی کرونا وائرس نے ڈیرہ ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں ایس بی سی اے کے کے ڈائریکٹر ادریس عبدالغفار کرونا وائرس کی لیپٹ میں آچکے ہیں جبکہ کرونا ٹیسٹ کرانے سے قبل ادریس عبدالغفار دفتر آتے اور افسران و عملے سے ملتے رہے ہیں ادریس عبدالغفار کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان سے ملنے والے افسران و ملازمین کو اپنی صحت کے حوالے سے خدشات لاحق ہوگئے ہیں ۔