وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کرسکتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا

جب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی، سینکڑوں بچے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ کی بریفنگ

‎وفاقی حکومت کا کرونا وائرس اور ٹڈی دل سے متعلق غیرسنجیدہ رویہ بہت خطرناک ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت کرونا وائرس سے عوام کے بچاؤ اور ٹڈی دل کے خاتمے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت کے زندگیوں کے بجائے معیشت کو بچانے کے بیانئے پر گہری تشویش کا اظہار

یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زندگیاں بچانے کیلئے صحت کی سہولیات بھی فراہم کرے اور معیشت کو بھی بچائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کرسکتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

باوجود رکاوٹوں اور مخالفین کی جانب سے الجھاؤ پیدا کرنے کے سندھ حکومت نے وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سخت اقدامات کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

مخالفین کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کو نظرانداز کرکے سندھ حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملک میں ٹڈی دل کے حملوں پر بھی وزیراعلی سندھ سے بات چیت

وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے ملک میں ایک خطرناک قحط کی صورت حال پیدا کرسکتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر ٹڈی دل کے حملوں سے قحط کی صورت حال پیدا ہوئی تو اس کی وجہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کام کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت کو بھی جاگنا چاہئیے کہ ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے پلانٹ پراٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری