سینیٹائزر اسپرے سے موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی

بھارتی شہر احمد آباد میں کورونا وائرس کے حوالے سے چلائی جانے والی آگاہی مہم کے دوران اس وقت حادثہ پیش آیا، جب ایک حکومتی اہلکار نے موٹرسائیکل پر سینیٹائزر اسپرے کیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد آباد میں ایک کمپلیکس کے باہر لگے چیک پوائنٹ پر رکنے والے شخص کی بائیک پر سینیٹائزر اسپرے کرنے سے آگ لگ گئی جس نے موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے بعد موٹر سائیکل سوار نے اپنی بائیک سڑک پر پھینک دی جس کے بعد اسپرے کرنے والے اہلکار نے موٹرسائیکل کو کھینچ کر دور کر دیا۔

ویڈیو میں وہاں موجود دوسرے اہلکار کو پانی سے آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے