سائرہ کے پاس اب بھی بےشمار آپشنز ہیں : فیروز خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف کے بارے میں کہنا ہے کہ شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی بےشمار آپشنز موجود ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے مداحوں کیلئے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ایک مداح نے اداکار سے شہروز سبزواری اور صدف کنول کے نکاح کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے نئے جوڑے کے رشتے پر ان سے رائے پوچھی۔ فیروز کے مطابق لوگوں کو صدف، شہروز اور سائرہ تینوں کو تنہا چھوڑنا چاہیئے
فیروز خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات لوگ(عوام) بہت مضحکہ خیز باتیں کرنے لگ جاتے ہیں، جو غلط ہے
نہوں نے لکھا کہ اگر شہروز سبزواری نے سائرہ سے علیحدگی اختیار کر کے نئی زندگی شروع کی ہے تو مجھے یقین ہے کہ سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اُن کے پاس بھی اربوں آپشنز موجود ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو اپنے تک ہی محدود رکھنا چاہئ
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔