ڈاکٹرآصف فرخی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ڈاکٹرآصف فرخی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ کی چیئر پرسن ھما بخاری نےمعروف دانشور, نقاد اور قلم کار , فکشن نگار اور مترجم ڈاکٹرآصف فرخی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ادبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھنے والےدانشور اور نقاد سے محروم ہوگئے ہیں. ان کے قلم سے لکھے گئے مضامین, کالم اور فکشن دلوں کو چھو جاتے تھے.

ھما بخاری نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر .
“مرحوم ڈاکٹر آصف فرخی ایک عمدہ مترجم بھی تھے جنہوں نے کئی معروف کتابوں کے آسان اردو ترجمے کئے جو پڑھنے والوں میں آج بے حد مقبول ہیں ابھی ہم پروفیسر انوار احمد زئی کے غم سے باہر نہی آئے تھے کہ
ڈاکٹر آصف فرخی کے اچانک انتقال کی خبر نے ہم سب کو بہت افسردہ اور غمگین کردیا ہے
دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین