ٹرمپ کی واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کی دھمکی

امریکا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد جاری مظاہروں کی شدت میں کمی نہ آسکی۔ وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن میں بےامنی انتہائی ذلت آمیز ہے،لاقانونیت اورتشدد کے خاتمے کیلئے فوج کومتحرک کیاجائے گا۔ لوٹ مار،تباہ کاریوں کے تدارک کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ انتشار،لوٹ مار، جلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں۔پرامن احتجاج امریکی شہریوں کا حق ہے، پرتشدد حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ جارج فلائیڈ کوانصاف فراہم کیاجائےگا۔قوم سے خطاب کے بعد امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے اطراف کا بھی دورہ کیا۔
فسادات میں تیزی پرصدرٹرمپ امریکی گورنروں پر بھی برس پڑے۔ گورنرز کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو منظرعام پر آگئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے ٹرمپ کی گورنرز کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو جاری کردی۔ آڈیو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کوگرفتار کرکے لمبے عرصے کیلئے جیل میں ڈالیں،مظاہرین آپ کے اوپر چڑھ دوڑے ہیں،اگر آپ کچھ نہیں کرسکتے تو اپنا وقت ضائع کررہے ہیں،تخریب کاروں کےخلاف سختی کی جائے

Courtesy GNN News