پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کوپہنچانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا متعلقہ ادارےو محکمےمنصوبہ بندی کرکےریلیف اقدامات یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا میں بھی ریلیف دیاجائے اور اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ادارے عوام کوریلیف دینے کیلئےمربوط انداز میں کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاہرقدم عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئےاُٹھ رہاہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کوریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسے اضافے کےساتھ80روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی

Courtesy Ary News Urdu