ملک بھر میں بوگس اور جعلی ڈومیسائل بنانے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

  ملک بھر میں بوگس اور جعلی ڈومیسائل بنانے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مرزا عالم بیگ کراچی کے مقامی لوگوں کی حق تلفی سے شہر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا احساس محرومی بڑھے گا
کراچی(پ ر) معروف سماجی رہنما مرزا عالم بیگ نے سندھ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں غیر قانونی اور بوگس ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے حقداروں کا حق مارنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں اور جعلی ڈومیسائل پر تعلیمی اداروں  اور محکموں میں حاص کئے گئے داخلے اور نوکریاں  حاصل کرنے والوں کو فورا فارغ کیا جائے اور کے ایم سی، کے ڈی اے،واٹر بورڈ،کے بی سی اے،ڈسٹرکٹ کونسل اور پولیس جو خالصتا مقامی پوسٹیں ہیں  پر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے کو سندھی اور غیرسندھی کی تفریق میں نہ ڈالا جائے بلکہ ملک بھر میں بننے والے  جعلی ڈومیسائل بنانے والے مافیا کو بے نقاب کیا جائے۔ جعلی ڈومیسائل سے حاصل کی گئیں نوکریاں اور داخلے نہ صرف مقامی لوگوں کا معاشی قتل کا سبب بنتے ہیں بلکہ  اس کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈومیسائل نہ صرف منسوخ کیا جائے بلکہ ان سارے لوگوں بشمول بنانے والوں کے سب کوسخت سزا دی جائے۔اگر کراچی کے مقامی لوگوں کی حق تلفی جاری رہی تو شہر کے پڑھے لکھے نوجوانوں میں محرومیاں بڑھیں گی۔  انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے کراچی میں میرٹ کا قتل عام کو روکے اور وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے شفاف انکوائری کروائے تاکہ اس معاملے کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔