ایکسیڈ پٹرولیم کےخلاف درخواست-سعید مہدی کے بیٹے کو اشتہاری قرار دےدیا

لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے بیٹے کو اشتہاری قرار دےدیا، عدالت نے سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل اور کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز کی جائیداد اور بنک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دےدیا۔

saeed mehdi

ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے امانت علی کی ایکسیڈ پٹرولیم کےخلاف درخواست پر حکم دیا،امانت علی کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار ایکسیڈ پٹرولیم کے ساتھ کاروبار کررہے تھے اور پیشگی ادائیگیاں کیں۔

ایکسیڈ پٹرولیم کو 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی پیشگی ادائیگی کی مگر درخواست گزار کو طے شدہ پٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی گئیں