بچوں کو رنگ برنگے پنکھ لگا دیئے گئے

چین کے ایک اسکول میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا اور بچوں کو رنگ برنگی پنکھ لگا دیئے گئے۔
چین کے ایک پرائمری اسکول کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کے لیے طالب علموں کو کارڈ شیٹ سے بنے رنگ برنگے ایک میٹر لمبے پنکھ لگا دیے اور یوں بچوں کو نہ صرف منفرد کھیل مل گیا بلکہ سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا۔

رنگ برنگی پر پہن کر بچوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا وہیں والدین نے بھی اسکول انتظامیہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔