بابر اعظم کے لئے 5 نمبر کی اہمیت

پانچ سال پہلے31 مئی کو پاکستان کے لئے ڈیبیو کرنے والے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو 5 کا ہندسہ کافی سوٹ کرتا ہے۔ 5 سال بعد آج ان کا نام کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں شامل ہے۔بابر اعظم نے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بھی بنائی تھی۔

پاکستان ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 31 مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم نے 54 رنز بنائے تھے۔

کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم ٹاپ5 میں موجود ہیں۔ ٹی20 لسٹ میں سرفہرست، ون ڈے میں تیسرے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے