خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک میںپیٹرولیم کی قیمتیں آج بھی پاکستان سے زیادہ ہیں’ جمشید چیمہ حکومت نے عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا ، ماضی میں اپنی جیبوں میں منتقل کیا جاتا تھا

انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیر اعظم عمران خان کی پہلی حکومت ہے جس نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںبھی کمی ہو گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے اور انشا اللہ ایک دن ہم ضرور اپنی منزل حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عالمی منڈی میں قیمتوں میںکمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا ۔ سابقہ ادوار میں یہ فائدہ عوام کی بجائے اپنی جیبوں میںمنتقل کیا جاتھا لیکن موجودہ حکومت نے اس روایت کو توڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے متاثر ہونے والی معیشت کی بحالی کے لئے بھی دن رات کوشاں ہے اور انشا اللہ جلد ترقی کا پہیہ اپنی پوری رفتار سے گھومے گا