کورونا: دنیا میں کل متاثرین 61 لاکھ، انڈیا ساتویں نمبر پر آگیا

دنیا کے 196 ممالک اور علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 61 لاکھ 52 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 26 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں.
دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.امریکہ جہاں نئے کورونا وائرس کا پہلا مریض 19 فروری 2020 کو ریکارڈ پر آیا تھا. متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے بدستور سب سے بڑا ملک ہے.
امریکہ میں ایک لاکھ 4 ہزار، برطانیہ میں 38 ہزار، اٹلی میں 33 ہزار، برازیل میں 28 ہزار اور فرانس میں بھی 28 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں
انڈیا میں کورونا کے 8 ہزار380 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ایک دن میں کورونا کے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے.
امریکہ میں کورونا کے متاثرین 17 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہیں. دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک چار لاکھ 98 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں.انڈیا میں تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی ہے.
ایران نے بھی ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے. اتوار کو کورونا وائرس کے متاثرین ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئے.
یاد رہے کہ فروری کے وسط میں کورونا وائرس سامنےآنے کے بعد ایرانی حکومت نے اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی تھیں جو بڑی حد تک ختم کردی گئی ہیں.
ایرانی وزیر صحت سعید نامکی نے کہاہے کہ ’ایران کے چار صوبوں کے علاوہ تمام 31 صوبو ں میں صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے

Courtesy pakistan24 news