گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے پاکستانی مصورہ کوخراج عقیدت

معروف مصورہ اینا مولکا احمد 13 اگست 1917 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور 1935 میں 18 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا ۔اینا مولکا احمد پاکستان کی وہ پہلی آرٹس ٹیچر ہیں جو اپنے طالب علموں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے کلاس روم سے باہر پینٹ کرنے کیلئے لے کر گئیں۔ آج کے دن ( یکم جون 1940) کو اینا مولکا نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی جو اب کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن بن کر کئی دہائیوں سے آرٹس کی شوقین طلبہ کا اہم تعلیمی مرکز ہے۔ اینا مولکا کم عمری ہی سے آرٹسٹ بننے کی خواہشمند تھیں اور ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے لندن کے رائل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔1935 میں رائل کالج آف آرٹس میں ہی ان کی ملاقات ہندوستان کے شیخ احمد سے ہوئی جو خود بھی مصور تھے ۔ 1939 میں اینا مولکا نے کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد شیخ احمد سے شادی کرلی اور اینا مولکا احمد بن کر ان کے ساتھ پاکستان چلی آئیں

Courtesy Gnn News Urdu