ویسٹ انڈیز دورہ انگلینڈ کیلئے اصولی طور پر رضامند

کرکٹ ویسٹ انڈیز جولائی میں دورہ انگلینڈ کے لیے اصولی طور پر رضامند ہوگئی، کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کی کٹوتی کی جائے گی، دورے میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 8 جولائی سے شیڈولڈ ہیں۔

اگلے ہفتے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سمر سیزن کے نئے شیڈولڈ کا اعلان متوقع ہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 8 جولائی سے شیڈولڈ ہے، میچز بند دروازوں اور محفوظ ماحول میں طبی مشوروں پر عمل درآمد کے ساتھ منعقد ہوں گے۔

میچز ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے، دورے کےلیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کی اجازت لازمی درکارہوگی، ویسٹ انڈین اسکواڈ کو انگلینڈ آمد پر 14 روز کا قرنطینہ گزارنا ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ دورے کے لیے اصولی طور پر رضامند ہیں کیونکہ کہ انگلینڈ کو بھی مستقبل میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔