بابر اعظم کا کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس اسٹاف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وبا کے دوران دن رات لڑنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین بھی کی۔