عورتوں میں شاید غیرت نہیں ہوتی کہ خاوند کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے باوجود اسے غیرت کے نام پر قتل نہیں کرتیں..

عورتوں میں شاید غیرت نہیں ہوتی کہ خاوند کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے باوجود اسے غیرت کے نام پر قتل نہیں کرتیں..
مرد مومن تو ایک منٹ بھی نہیں لگاتا اور بھون کے رکھ دیتا ہے..

عظمیٰ خان ایک مرد کے ساتھ پکڑی گئیں لیکن کمال منافقت دیکھیں کسی نے بھی اس مرد کو اف تک نہیں کہا (یہاں یہ بھی کلیئر کر دوں کہ میں عظمی کی حمایت نہیں کر رہی). مرد کچھ بھی کرتا پھرے اس کا کوئی مواخذہ نہیں کرتا سارا نزلہ عورت پر ہی آکے گر جاتا ہے..
ایک مثال گزشتہ دنوں چلنے والا مشہور زمانہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں شہوار کی بیوی نے مہوش کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا کہ اس کے عورت کے منہ پہ طماچہ مارا لیکن وہ یہ بھول گئی کہ شہوار اس کا خاوند بھی برابر کا قصور وار ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ ایک طماچہ وہ اپنے خاوند کے منہ پہ بھی جڑ دیتی تو شاید کچھ خوف ان شادی شدہ لوگوں کو بھی ہوتا کہ کچھ غلط کرنے سے پہلے سوچتے( ویسے تو ہر دوسرا شادی شدہ مرد شہوار کی طرح بیوی کے پیسوں پہ عیش کرنے کے باوجود زندگی میں آنے والی لڑکی کو یہی کہتا پایا جاتا ہے کہ بیوی سے انڈر سٹینڈنگ نہیں) کیوں کہ سننے میں آتا کہ مرد کی بھی عزت اور حیات ہوتی ۔۔۔۔
دوسری طرف آج کل ایک اور ڈرامہ ہم چینل سے دلربا کے نام سے نشر ہو رہا اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی شادی سے پہلے بہت سے لڑکوں سے فلرٹ کرتی اور جب اس کے خاوند پہ یہ حقیقت کھلتی ہے تو وہ برداشت نہیں کر پاتا اور گاڑی لے کر نکلتا ہے اور ایکسڈنٹ کر بیٹھتا !! اور مر جاتا یعنی وہ اتنی ہمت بھی نہیں کرتا کہ ایک بار بیوی سے بات کر کے معاملہ کلیئر کر لے تو آفرین ہے ان سینکڑوں بیویوں پہ جو اپنے خاوند کے فلرٹ اور محبتوں کے قصے سن کر بھی ساتھ نبھاتی ہیں ہمارا معاشرہ بہت دوغلا ہے کچھ بھی ہو کیچڑ ایک طرف ہی اچھالا جاتا دنوں فریقین کی طرف سے مطلب عورت اور مرد دونوں عورت کا ہی قصور دیکھتے بھی عظمی کے معاملے میں فیسبک پر برپا ہنگامے میں عورت کے کردار پر سب نے دل کی بھڑاس نکال لی اس کو بدنام بھی کر دیا لیکن جو شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اس مرد مومن کا حال احوال کسی نے نہیں پوچھا نہ معاشرے نے نہ بیوی نے افسوس اس کو تو مرد کا لیبل لگا اوراس کو 100 خون بھی معاف ۔۔۔۔….
آپ سب منافقین کا بہت شکریہ
اللہ سب کے دلوں کے بعید جانتا اللہ سب کو معاف کرے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق بلا تفریق عطا فرمائے 🤲
فیہ 🥀


30 مئ 2020

from-fb-wall-of-Feeya-ammar