پاکستان میں عوامی مقامات پرماسک پہننا لازمی قرار

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ آج سے سب کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوامی رش کی جگہوں پر مساجد، بازار شاپنگ مالز میں ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے اس کےعلاوہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریل گاڑی اور ہوائی سفر میں بھی ماسک لازمی ہوگا۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہم نے گائیڈلائنز کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔

Courtesy Gnn News