واٹربورڈ کی اپنی تنصیبات سمیت دیگر اراضی کی حفاظت کیلئے کارروائیاں جاری

کراچی( )وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کی اپنی تنصیبات سمیت دیگر اراضی کی حفاظت کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ،واٹربورڈ کے عملہ نے بن قاسم کے علاقہ میں کنڈیوٹ پر قائم غیر قانونی تین مکانات اور ایک تھلہ مسمار کردیا ،قبضہ مافیا کے کارندوں کیخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیا، کامیاب کارروائی پر

md water board asad ullah khan

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی واٹربورڈ کی ڈیمولیشن ٹیم کو مبارکباد،قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردیں ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات کی ہدایات پرواٹربورڈ کے عملے نے ہفتہ کوبن قاسم کے علاقہ شاہنواز گوٹھ سے گزرنے والی 54انچ قطر کی ہالیجی کنڈیوٹ پر قائم تین غیرقانونی مکانات اور ایک اینٹوں کا تھلہ مسمار کردیا ، سپرنٹنڈنگ انجینئر کے ڈی سول ٹومحمد ریاض ، ایگزیکٹیوانجینئر عمران عبداللہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر ریحان اقبال پولیس نفری اور بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا ،واٹربورڈنے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر ندیم خاصخیلی ،محمد علی اور دیگر ملزمان کے خلاف بن قاسم تھانہ میں مقدمہ درج کرادیاہے،دریں اثناءایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کامیاب کارروائی پر واٹربورڈ کے ڈیمولیشن اسکوارڈ کومبارکباددی ہے ،انہوں نے کہا کہ شہر اور شہر سے باہر واٹربورڈ کی اراضی کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔