(ن) لیگ کی قیادت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ،اب سیاست میں کرپشن سے تقویت نہیں ملے گی’ جمشید اقبال

(ن) لیگ کی قیادت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ،اب سیاست میں کرپشن سے تقویت نہیں ملے گی’ جمشید اقبال
شہباز شریف لندن سے حکومت پر ڈالنے کیلئے لائے گئے ”جال ” میں خود ہی پھنس گئے ‘ سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ
لاہور( )انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ایک نہیں بلکہ کئی چہرے ہیں جو بے نقاب ہو چکے ہیں اوراس کا سہرا بھی وزیرا عظم عمران خان کے سر ہے ،(ن) لیگ سیاست میں کرپشن سے تقویت لیتی تھی لیکن ان کی لائف لائن کٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ان کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ حلقہ این اے 127کے رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک پر کورونا وائرس کا حملہ ہونے پرشہباز شریف قوم کا مسیحا بننے کی آڑ میں ایک منصوبہ لے کر آئے تھے جو بری طرح ناکام ہو گیا ، شہباز شریف لندن سے حکومت پر ڈالنے کیلئے جو ” جال ” لائے تھے وہ خود اس میں پھنس چکے ہیں اور ان کا باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ جس نے بھی ملک و قوم کی دولت لوٹی ہے انہیں اس کا نہ صرف حساب دینا ہوگا بلکہ لوٹی ہوئی دولت بھی واپس کرنا ہوگی ، شریف خاندان کی چوریاں اور ڈاکے ثابت شدہ ہیں اور وہ وقت دورنہیںجب یہ چورمچائے شورکا فارمولہ ترک کر کے عوام کے سامنے سب کچھ تسلیم کریں گے۔