اسٹیج ڈرامہ کے فنکار مالی مشکلات کا شکار ہیں ، زاہد شاہ

اسٹیج ڈرامہ کے فنکار مالی مشکلات کا شکار ہیں ، زاہد شاہ ۔
وفاقی و صوبائی حکومت اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں کی مالی معاونت کرے ۔
اسٹیج ڈرا مہ والوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کی اجازت دی جائے ۔
اسٹیج فنکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں ، عید ملن پارٹی پر بات چیت ۔

کراچی ( 31مئی 2020) اسٹیج ڈرامہ کے معروف راءٹر و ڈائریکٹر زاہد شاہ اور زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے کراچی کے آرٹسٹوں کے لیئے عید ملن پارٹی کا اہتمام، عید ملن پارٹی میں معروف سنگر ارشد محمود، محمد علی شہکی اور جمال اکبر، ظفر رامے ، آرگنائزر عزیز وارثی، امجد رانا، نومان خان، سنی لودھی، آرگنائزر آصف شاہ، بلو ظریف، رشید فاطمی، افسریا یعقوب، شاکر بھائی، شانزے واردا، رافیہ صدیقی، یوسف پٹھان، اکرم سونو، گلزار چانڈیو، میجک اشرف، اسلم راجپوت، سلیم قریشی سمیت دیگر آرٹسٹ موجود تھے، حذیفہ شاہ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیا، اس موقع پر معرو ف راءٹر و ڈائریکٹر زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر میں تمام فنکاروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اس چھوٹی سے تقریب میں شرکت کر کے مجھے عزت بخشی، موجودہ حالات نے ہماری زندگی کو نہایت مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ، مالی پریشانی کیوجہ سے اسٹیج ڈرامے کے فنکار شدید ذہنی دباءو کاشکار ہیں ، ایسے میں ہم سب کو ملکر ان غریب اور مستحق فنکاروں کی مدد کرنی چاہیے ، عید کی خوشیوں میں ہ میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے ، خوشیاں بانٹنے سے بڑہتی ہیں اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانا ہی زندہ دلی کا نام ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر انسان پریشانی میں مبتلا ہے اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ایسے میں ہم سب کو ملکر اپنی معاشرتی ذمہ داری نبھانی ہے اور خوشی کے موقع پر تمام ان غریب لوگوں کی مدد کرنا چاہیے جو معاشی طور پر کمزورہونے کی وجہ سے ان خوشیوں سے محروم ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح ہر شعبے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے اس ہی طرح اسٹیج ڈراموں کے لیئے بھی ایس او پی بنائی جائے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ اسٹیج ڈرا مے کے فنکاروں کے گھروں کے چولہے جل سکیں ، عید ملن پارٹی میں موجود تمام فنکاروں نے شاندار پارٹی پر زاہد شاہ کا شکریہ ادا کیا