پاکستان: ایک دن میں ریکارڈ 78 اموات

اکستان میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 78 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ دو ہزار 426 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سنیچر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہلاکتیں 1395 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ 66 ہزار 457 ہیں جن میں سے 26 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 700 سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں 445 ریکارڈ کی گئیں جبکہ سندھ میں 427 اور پنجاب میں 439 افراد عالمی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ بلوچستان میں 46 اور اسلام آباد میں 23 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔