فرنٹ لائن کے ڈائریکٹر راحت شاہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار

کراچی 30 مئی 2020:ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی،سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند،وائس چیئرمین عبدالرحمٰن اور سدرن ریجن کے چیئرمین محمد توفیق رتاڑیا نے فرنٹ لائن کے ڈائریکٹر راحت شاہ کے انتقال


پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ورثا کے صبر کی دعا کی۔آباد رہنماؤں نے کہا کہ راحت شاہ ایک انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے شعبے کے لیے مرحوم نے اپنے آپ کو وقف کررکھا تھا۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر و تعمیراتی شعبوں کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آباد رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ورثا کو اس بڑے دکھ کو برداشت کرنے کے لیے دعائیں مانگیں۔