فوٹوگرافر نے منفرد ماسکس تیار کرلیے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں بہت سی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے، وہیں سب سے اہم ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا جارہا ہے۔

ڈیزائنرز نے ماسک پہننے سے کترانے والوں کے لیے دلچسپ و عجیب قسم کے ماسک تیار کرنا شروع کردیئے ہیں، ایسے ہی ایک فوٹوگرافر نے چہرے کی تصویر لے کر پرنٹ کرکے منفرد قسم کے ماسک تیار کیے ہیں
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ یہ ماسک تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور انہیں پہننے والے شخص کو شناخت کرنے میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آتی