مہوش حیات درخت پر چڑھ گئیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ درخت پر چڑھ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اونچائی سے قدرت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں
ٹوئٹر پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک پیغام بھی جاری کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’اگر ہم قدرتی چیزوں کی اصل نوعیت پر غور کریں تو ایک سبز درخت سونے اور چاندی سے بنے ہوئے درخت سے کہیں زیادہ شاندار ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ ’جو شخص ایک بار درخت کا عاشق ہوجائے پھر اُسے ہمیشہ درختوں سے ویسا ہی عشق رہتا ہے۔‘

اداکارہ کو درخت پر چڑھا دیکھ کراُن کے مداح پریشان ہوگئے اور اُن سے سوالات کرنے لگے
یاد رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی منفرد تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کےمداح خوب پسند کرتے ہیں
اِس سے قبل مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں وہ تُرکی کے عُثمانی سلاطین کی رہائش گاہ ’توپ قاپی‘ کے مقام پر موجود تھیں جو کہ آج کل ایک عجائب گھر کی حیثیت سے استنبول کے قدیم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔