رشی کپور کی موت کو 1 ماہ گزر گیا

ایک ماہ قبل اِس دُنیا سے کوچ کر جانے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوہر کی موت کو آج ایک ماہ ہوجانے پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیتو کپور نے رشی کپور کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں بالی ووڈ کی اِس مشہور جوڑی نے ایک جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں
تصویر شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور نے دوسری جنگ عظیم کے دور میں مقبول ہونے والے انگریزی گانے ’وش میں لک ایز یو ویو می گُڈ بائے‘ کے چند سطرے رشی کپور کے لیے لکھے
نیتو کپور کی جانب سے لکھے جانے والے انگریز ی گانے کے سطروں کے اُردو زبان میں معنی کچھ اس طرح ہیں:
جب آپ مجھے الوداع کہتے ہیں تو میری اچھی قسمت کے لیے خواہش کریں
آپ مجھے چھوڑ کر جائیں تو آنسو کے بجائے آنکھوں میں خوشی ہو
جانے سے پہلے مجھے ایک مسکراہٹ دیتے جائیں
تاکہ جب آپ مجھ سے دور ہوں تو میرے دل آپ کی وہ مُسکراہٹ ہوں
یاد رہے کہ 67 سالہ بھارتی اداکار رشی کپور کو دو سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ نیو یارک چلے گئے تھے، ایک سال گُزرنے کے بعد وہ گزشتہ سال ستمبر میں وہاں سے واپس ممبئی آگئے تھے اور ممبئی آکر وہ گزشتہ ماہ 30 اپریل کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے