فیلڈنگ کوچ کی تقرری کا اختیار مصباح کو دے دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ ملکی ہوگا، غیر ملکی یا پھر اکیڈمی سے منتخب کیا جائےگا۔ فیصلے کا اختیار ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دے دیا گیا۔

نئے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کے تمام معاملات مصباح الحق دیکھیں گے، ملکی یا غیر ملکی کوچ کی صورت میں نئی تقرری کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔ تاہم اکیڈمی کا کوچ ہونے کی صورت میں تقرری کے لیے اشتہار نہیں دینا پڑے گا۔

گرانٹ بریڈ برن کی ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعیناتی کی وجہ سے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018 سے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے