روجر فیڈرر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے

سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر 17 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

فوربز میگزین نے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو دوسرے اور لیونل میسی تیسرے نمبر پر ہیں۔

سوئس ٹینس اسٹار اور 20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس میں سرفہرست ہیں۔

فوربس میگزین نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ہے، گزشتہ 12 مہینوں کے دوران روجر فیڈرر کی کل آمدنی 106.3 ملین ڈالرز ہے ۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 105 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ لیونل میسی 104 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ 4 سال میں 3 مرتبہ ٹاپ فائیو میں رہ چکے ہیں۔

برازیلین فٹ بالر نیمار مجموعی طور پر 95.5 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ لاس اینجلس لیکرز کے این بی اے اسٹار لیبرون جیمز 88.2 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں