سندھ حکومت لواحقین کے درد کا خیال کرے اور ڈی این اے جلد از جلد کروائے،لواحقین کو انکے پیاروں کی لاشیں دی جائے۔ طاہر ملک

سندھ حکومت لواحقین کے درد کا خیال کرے اور ڈی این اے جلد از جلد کروائے،لواحقین کو انکے پیاروں کی لاشیں دی جائے۔ طاہر ملک

وزیرصحت سندھ روپوش ہوگئی ہیں،اسپتالوں میں ناقص انتظامات ہیں۔ سندھ حکومت کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے شہر کے اسپتال بھر گئے ہیں۔طاہر ملک

کراچی، 30مئی: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کا طیارہ حادثے کے متاثرین کا ڈی این اے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کا ڈی این اے اب تک مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔لواحقین در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں، سندھ حکومت کی ایک اور نااہلی عوام کے سامنے آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اب تک کوئی ڈھنگ کی لیبارٹری نہیں بنا سکی ہے۔سندھ حکومت کرونا کیخلاف جنگ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔وزیرصحت سندھ روپوش ہوگئی ہیں،اسپتالوں میں ناقص انتظامات ہیں۔ سندھ حکومت کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے شہر کے اسپتال بھر گئے ہیں۔ نجی اسپتال مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں۔ سندھ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔طاہر ملک نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ صحت سندھ اس وقت خود وینٹیلیٹر پر آخری سانسیں لے رہا ہے۔ سندھ حکومت لواحقین کے درد کا خیال کرے اور ڈی این اے جلد از جلد کروائے۔ ڈی این اے کے بعد لواحقین کو انکے پیاروں کی لاشیں دی جائے۔