پہلی سے12ویں جماعت تک کوئی طالبعلم فیل نہیں ہوگا

محکمہ تعليم سندھ کی کميٹی نے تجاویزکوحتمی شکل دے دی ہے۔ تجاويزمنظوری کيلئے وزیرتعلیم سندھ کوارسال کردی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کی کمیٹی نے تجويزدی ہے کہ رواں سال کوئی امتحان نہیں ہوگا،دسویں،بارہویں جماعت ٹیکنیکل بورڈسمیت کسی امتحان کےپوزیشن ہولڈرزکااعلان نہیں کیاجائيگا،بارہویں جماعت کے طلباکوفرسٹ ائیراوردسویں جماعت کے طلباکونویں جماعت کے نمبرزکيساتھ مزید3فیصد نمبرز بڑھا کرپاس کرنے کی تجويز دی گئی۔نویں اورگیارہویں جماعت کے فیل اورغیرحاضرطلباکوپاسنگ مارکس دے کر پاس کردیا جائے۔

کميٹی نےنویں سےدسویں جماعت اورگیارویں سے بارہویں جماعت میں طلبا کو پروموٹ کرنے کی تجويزدی۔آئندہ سال امتحانات میں دسویں اوربارہویں جماعت میں طلباجونمبرزحاصل کریں گے وہی ان کے نویں اور گیارہویں جماعت کے نمبرزہونگے۔

یہ تجاویزمیٹرک انٹرسمیت ٹیکنیکل بورڈزکے زیرانتظام ہونے والے تمام بورڈزکيلئے دی گئیں۔ سندھ بھرمیں سالانہ امتحانات میں 9لاکھ طلباشریک ہوتے ہیں

Courtesy Samaa News