امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا

عالمی ادارہ صحت چین کے بہت قریب ہے اور چین کا ڈبلیو ایچ او پر مکمل کنٹرول ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی۔

انہوں نے چین پر الزام عائد کیا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپوٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا اور اب کورونا وائرس پر دنیا چین سے جواب چاہتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے عالمی وبا پھیلائی

Courtesy Hum News Urdu