عزیز میمن کے قتل کے ملزمان حکومت میں ہیں: فواد چوہدری

سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قتل کے ملزمان خود حکومت میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سندھ پولیس مان رہی ہے کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل بھی گرفتار ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا کہ تفتیش سندھ سے منتقل کرنا ضروری ہے۔

وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو محراب پور نہر کے قریب سے ملی تھی اور ان کے گلے میں تار لپٹا ہوا تھا۔

Courtesy jang news