برطانیہ کا پاکستان کیلئے 4.39 ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان

برطانوی ہائی کمیشن کے حکام کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت برطانیہ عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کررہی ہے،مل کر کام کرنے سے کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2636 نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 28 ہوگئی، سندھ میں متاثرین کی تعداد25 ہزار309، پنجاب میں22 ہزار964،خیبر پختونخوا میں 8 ہزار842، بلوچستان میں 3 ہزار928 افرادمیں وائرس کے تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اسلام آباد میں2 ہزارایک سو مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک میں ابتک 22 ہزار305 مریض جان لیوا وبا کوشکست دے کرمکمل صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں اموات 13سو17 ہوگئی ہیں

courtesy gnn urdu