ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی کردی گئی

ایکسپو کے التوا کا فیصلہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، ایکسپو انٹرنیشنل نمائشوں کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایکسپو دبئی کے التوا کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے کیا گیا۔

ادارے کے سیکریٹری جنرل دیمتری ایس کیر کینٹیس کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باعث ایسا کیا گیا اور اسی وجہ سے ایکسپو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے مارچ تک ملتوی کرنے کی تجویز رکھی تھی، اب یہ نمائش ایکسپو دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی۔

نمائش کی ورکنگ کمیٹی کے رکن 12 ممالک نے جن کا انتخاب جنرل اسمبلی نے کیا تھا، ساری صورتحال کا جائزہ لیا۔ تمام رکن ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایکسپو کو وائرس کے پیش نظر ملتوی کیا جانا ضروری ہے۔

ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہوگی، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی

Courtesy Ary News